کراچی : فیکٹری میں لگنے والی آگ میں جھلس کر ایک شخص جاں بحق

Embulance

Embulance

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آگ لگنے سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے، فائر بریگیڈ نے آگ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد کی سکریپ فیکٹری میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لئے فیکٹری میں موجود افراد نے خود کوشش کی۔ اس کوشش میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آگ کی اطلاع پر پہلے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیں لیکن آگ کی شدت کے مدنظر مزید دو فائر ٹینڈر طلب کئے گئے، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر حکام کے مطابق فیکٹری کی بھٹی میں سکریپ کو پگھلایا جا رہا تھا جس میں ایک سلنڈر بھی تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی۔

جاں بحق ہونیوالے کی شناخت مہتاب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اللہ بخش ، امام بخش ، منور اور لونگ شامل ہیں۔