کراچی : فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، متعدد افراد کی حالت غیر

Affected Poison Gas

Affected Poison Gas

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ قریبی سکول کے طلبا و طالبات بھی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔

عثمان آباد کراچی کے مکینوں کو موت چھو کر گزر گئی۔ آئس فیکٹری سے زہریلی گیس خارج ہوئی جس سے لوگوں کی حالت غیر ہوگئی ، قریبی سکول میں موجود بچے بھی محفوظ نہ رہے۔ رہائشی علاقے میں آئس فیکٹری کی موجودگی پر خواتین اور بچوں سراپا احتجاج بن گئے۔

ان کا کہنا ہے زہریلی گیس کے اخراج کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کہ کوئی سانحہ جنم لے فیکٹری بند کرائی جائے ۔ زہریلی گیس سے بے ہوش ہونے والی خواتین اور بچوں کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔