کراچی: شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار الٹنے سے پہلے قریبی فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور توازن بگڑنے کے بعد سڑک پر الٹ گئی۔

جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔