کراچی میں وفاقی اورصوبائی حکومت کا ردعمل دیکھ کر افسوس ہوا،اسد عمر

Asad Umar

Asad Umar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں وفاقی اورصوبائی حکومت کا ردعمل دیکھ کر افسوس ہوا، وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ کراچی میرا مینڈیٹ نہیں ہے، کراچی ان کا مینڈیٹ نہیں تو وہاں سے ٹیکسزکس قانون کے تحت لیےجاتےہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاشیں اٹھائی جارہی ہیں، حکومت کہتی ہےوجہ غیرقانونی معاہدہ ہے، اگر کوئی غیر قانونی کام ہوا تھا تو اس کی ذمے داری کس پر ہے، حکومت کو 2 سال ہوگئے ہیں ، نوٹس کیوں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بے حسی کی انتہا دیکھیں، لوگ مررہےہیں اور افطار کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اکنامک سروے کے مطابق بجلی کی پیدوار بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ،کوئی شک نہیں کہ توانائی بحران اس حکومت کے آنے کے بعد پیدا ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سال جو حکومت گزری ہے، اس کی گورننس ناکارہ ترین تھی۔