کراچی: فائرنگ، دستی بم حملہ، 1 جاں بحق، 4 زخمی، 15 ملزمان گرفتار

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے غریب شاہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 8 گینگ وار ملزمان کو گرفتار کر کے ایک جی تھری رائفل ایک سب مشین گن اور 5 دستی بموں سمیت چھینی ہوئی موٹر سائکلیں اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں دیگر کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے لیاری، طارق روڈ، اور گل سینٹر سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ادھر لیاری شاہ بیگ لین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گل ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔