کراچی : گلشن حدید میں فائرنگ سے ڈی ایس پی محافظ اور ڈرائیور سمیت قتل

Bin Qasim Abdul Fatah

Bin Qasim Abdul Fatah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی بن قاسم عبدالفتح ان کا محافظ اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

گلشن حدید میں ڈی ایس پی بن قاسم عبدالفتح گاڑی پر اپنے محافظ کے ساتھ جا رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا محافظ ہیڈ کانسٹیبل نذیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

گاڑی کا ڈرائیور کانسٹیبل فاروق شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ لاشوں کو قریبی ہنڈرڈ بیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے سینے اور پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔