کراچی میں فائرنگ: جیونیوز کے سیٹلائٹ انجینئر جاں بحق، ڈرائیور زخمی

Geo News Satellite Van,Firing

Geo News Satellite Van,Firing

کراچی (جیوڈیسک) بہادر آباد میں جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر فائرنگ کے واقعے میں جیونیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ ڈرائیورا نیس احمد زخمی ہو گئے۔

کراچی میں جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر انتہائی مصروف شہید ملت روڈ پر منگل کی شب حملہ کیا گیا۔ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد جیو کی ڈی ایس این جی پر حملے میں شامل تھےاور ایک شخص نے موٹر سائیکل سے اترکر فائرنگ کی جس سےڈی ایس این جی میں موجود سیٹلائٹ انجینئر ارشدعلی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ جرأت مندڈرائیور نے زخمی حالت میں ڈی ایس این جی اسپتال پہنچائی تاہم ارشدعلی جاں برنہ ہو سکے اور خالق حقیقی سےج املے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد علی جعفری کو سر، ہاتھ، جبڑے اور پیٹ میں 9 گولیاں لگی ہیں، سینئر ایم ایل او ڈاکٹرکلیم کاکہناہےکہ 2 گولیاں جسم میں پیوست ہوئیں جب کہ 7 آر پار ہوگئیں۔ ڈرائیور کے کندھے پر گولیاں لگیں۔زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہرہ ے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو عینی شاہدین کے مطابق تینوں حملہ آوروں نے شلوار قمیص پہنی ہوئی تھی۔جیو نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملے کےاس واقعہ نےایک بار پھر کراچی میں میڈیا سے وابستہ افراد کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔