کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر صولت حسین نامی شخص زخمی ہو گیا۔

مقتول ہوٹل کا مالک تھا،واقعے کے وقت رکشے میں گھر جارہا تھا کہ 3 موٹرسائیکل سوار افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر واقعہ پیش آیا۔

کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔