کراچی: کورنگی ضیا کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 4 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی ضیا کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے 4 مشتبہ افراد کو حرسات میں لے لیا۔

کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کو اصغر گل کے نام سے شناخت کیا گیا۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر لیاری کے علاقے سلاٹر ہائوس کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کر کے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقامپر منتقل کر دیا گیا۔