کراچی: ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) ملیر کے علاقے بکرا پیڑی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 25 سالہ نادر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 10 سے زائد تھی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس کی شناخت ہدایت اللہ کے نام سے ہوئی۔

ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے سوات گروپ سے ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور آوان بم برآمد کر لئے ادھر محمودآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔