کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ناظم آباد حیدری میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نیتجے میں ادریس جاں بحق جبکہ حسین زخمی ہو گیا۔ پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے۔ لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے بسم اللہ خان جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ابراہیم حیدری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔