کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں سے دو تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

سرجانی تھانے کے علاقے تیسر ٹائون کے خالی پلاٹ سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش تین دن پرانی ہے، مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔

فیروز آباد تھانے کے علاقے خالد بن ولید روڈ سے ایک لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔

پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص عمران جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔