کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس خیابان بدر میں کار پر فائرنگ سے چاند بی بی نامی خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لیاری رنگی واڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ گارڈن پولیس چوکی کے قریب ایزی لوڈ شاپ پر فائرنگ سے طاہر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

ملیر بکرا بیٹری میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔ مومن آباد میں فائرنگ میں فاطمہ نامی بچی زخمی ہوئی۔ نیو کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ملیر سالار گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ جس میں انور بلوچ سمیت 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرئیر میں تین ملزموں گل محمد، نثار اور بہادر کو گرفتار کر کے شراب کی دو بوتلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

بغدادی کے علاقے لیاری سراج پاڑہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔