کراچی: فیروز آباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فیروز آباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے ٹیپو سلطان سگنل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جہاں ان کی شناخت 25سالہ محمد علی اور 22سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش جاری ہے، تاہم فوری طور پر نہیں کہ سکتے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔