کراچی :فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کرپشن ، نیب نے چھ افراد کو گرفتار کر لیا

Karachi  Fishermen

Karachi Fishermen

کراچی (جیوڈیسک) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف نیب سندھ نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے فشریز میں چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا جبکہ پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کرپشن میں چھ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی میں اربوں روپوں کی کرپشن کے خلاف اب نیب سندھ نے بھی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی میں چھاپہ مار کر سرکاری ریکارڈ تحویل میں لے لیا جبکہ فشریز کے ملازمین سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی سے تفتیش میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اہم کرداروں کو بے نقاب کرنے میں نیب نے کام شروع کر دیا ہے ، دوسری جانب نیب نے پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کرپشن کے خلاف چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے سرکاری خزانے میں خورد برد کے ساتھ ساتھ سرکاری پلاٹس کی غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ بھی کی ہے۔