پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ2015ء میں جگو میموریل کی فائنل تک رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے ڈبلیو فٹ بال کلب کے زیراہتمام کے جی اے گرائونڈ نمائش چورنگی پر جاری پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جگو میموریل فٹ بال کلب نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم لارنٹسن فٹ بال کلب کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کو 1-1گول کی سبقت حاصل تھی لارنٹسن کلب کی جانب سے فرانسس اور جگو میموریل کے شبیر نے گول کئے ،دوسرے ہاف میں جگو میموریل کی جانب سے شبیر اور رحمن نے مزید ایک ایک گول کیا جبکہ لارنٹسن کلب کے کیلسن نے دوسرا گول اسکور کیا اس طرح یہ مقابلہ 3-2پر اختتام پذیر ہوا میچ مے اختتام پر مہمان خصوصی سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر با بو لال چوہان کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 17جولائی 2015ء بروز جمعہ کو جگو میموریل اور اجے اسپورٹس کے مابین کھیلاجائیگا ۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محمد رضوان نے معائون ساتھیوں انیش شام جی اور مراد مسیح کے ہمراہ انجام دیا جبکہ میچ کمشنر رومی سنی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament