لعل بخش میموریل فٹ بال کلب نے بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن کا فائنل کھیلنے کا اعزازکرلیا

 1st All Karachi S Nawab Sahah Football Tournament

1st All Karachi S Nawab Sahah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل معرکہ میں لعل بخش میموریل فٹ بال کلب نے مد مقابلے مضبوط حریف اور ٹورنامنٹ کی فیوریٹ ٹیم لیاری برادرز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر شکست دیکر چمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض انور شاہ نے اپنے معائونین حیدر اور پرویز یوسف کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔