کراچی یونائیٹڈ کی سیمی فائنل میں پیش قدم ،پی آئی اے کو آئوٹ کردیا

 All Pakistan NBP DR Muhammad Ali Shah Football Tournament

All Pakistan NBP DR Muhammad Ali Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کراچی ککرز فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر جاری “آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ”کے کوارٹر فائنل مقابلے میں کراچی یونائٹیڈ کے ٹیم نے ٹورنامنٹ کی مضبوط اور فیورٹ ٹیم پی آئی اے کو 2-1سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی اور پی آئی اے کو ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا ۔کھیل کے پہلے ہاف میں 26ویں منٹ پر کراچی یونائٹیڈ کی جانب سے علی رضا نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلا دی لیکن یہ برتری اس وقت ختم ہوگئی جب کھیل کے 36ویں منٹ پر پی آئی اے کے ذیشان علی گول کرکے مقابلہ 1-1کردیا دوسرے ہاف میں 72ویں منٹ پر ایکبار پھر کراچی یونائٹیڈ کی جانب سے محمد جنید نے نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 2-1سے برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سلمان راٹھور کا تعار ف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر کراچی ککرز کے اسٹار فارورڈ عارف شہزاد ،فیصل مدنی ،محمد طاہر ،قمر یار خان ،استاد حیدر ،جمیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل مقابلہ آج کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کراچی یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم ،ارسلان شریف اور عبدالعزیز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔