آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

All Pakistan Dr Muhammad Ali Shah Football Tournament

All Pakistan Dr Muhammad Ali Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ککرز فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف سندھ پولیس کی ٹیم کو 4-1سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔فاتح ٹیم KPT کی جانب سے محمد سنیئر ،عبدالرحمن ،ثناء اللہ اور نوید گل نے گولک اسکور کئے جبکہ سندھ پولیس کے عبدالواحد ہی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔

کھیلے گئے میچ میںریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالعزیز ،محمد سلیم اور اسلام انصاری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔