چوتھا آل کراچی عظمت مرحوم نیشنل فٹ بال آرگنائزیشن ٹورنامنٹ 2015ء کا آغاز

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب مجید کالونی لانڈھی کے زیر اہتمام چوتھا آل کراچی عظمت مرحوم فٹ بال آرگنائزیشن ٹورنامنٹ 2015ء کا آغاز ہوگیا ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع ملیر کے چیئرمین فتح محمد بلوچ نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب حیدر علی ،سیکریٹری جانباز اسپورٹس امیر حائم ،عبدالرزاق ،مظفر حسین ،وکیل و دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پیر آباد گولڈن نے مد مقابل رفاہ عام جیم خانہ کو شاندار مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول ذاہد نے ااسکور کیا ۔کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جمیل ناز ،فرید طوفان نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیا جبکہ میچ کمشنر حیدر علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔