کراچی پورٹ ٹرسٹ فٹ بال اسٹیڈیم کیماڑی کو شہر کا مثالی اسٹیڈیم بنایا جائیگا۔ ہمایوں خان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کیماڑی ٹائون سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کلبوں کے وفد نے با بائے فٹ بال اور بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کے روح رواں نیک لالا کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان سے ملاقات کی اور ان سے کے پی ٹی فٹ بال گرائونڈ کی خستہ حال صورتحال علاقہ نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سہولیات کے حصول میں حائل دشواریوں سے آگاہ کیا۔

وفد میں نور احمد نورا،سوسائٹی برادرز ،کیماڑی محمڈن کے عظمت پٹھان ،انصر خان ،محمد الیون فٹ بال کلب کے کپتان سجاد خان ،کیپٹن مرتضیٰ ،فیضان ،عارف زمان ،ظہیر محمد اور جاوید شامل تھے ۔وفد کی جانب سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان نے فوری طور پو کے پی ٹی اسٹیڈیم پر تعمیر و ترقی کے کام کا آغاز کرادیا جس سے کیماڑی کے فٹ بال کھلاڑیوں اور شائقین فٹ بال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان کو عوام کا درینہ مطالبہ پوار کرنے پر تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر آصف خان نے نیک لالا اور دیگر فٹ بال کلبوں کے ذمہ دران کے ہمراہ کے پی ٹی اسٹیڈیم پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر آصف خان نے کہاکہ عرصہ 30سال سے یہ اسٹیڈیم ویران پڑا تھا۔

یہاں منشیات فروشوں اور جواریوں کا ڈیرہ تھا مسلم لیگ(ن) نے کیماڑی کے علاقوں سے منفی سرگرمیوں کے خاتمے اور نوجوانوں کو صحت مند تفریحی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اسٹیڈیم کی تعمیر کو یقینی بنایا آصف خان نے کہاکہ کے پی ٹی اسٹیڈیم کو شہر کا مثالی اسٹیڈیم بنا یا جائیگا جس میں قومی سطح کے گٹ بال ایونٹ کا انعقاد یقینی بنا یا جائیگا۔

PML N Youth Wing Karachi

PML N Youth Wing Karachi