آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں سالار ویلفیئر سینٹر اور ساجدی محمڈن سیمی فائنل تک رسائی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی فٹ بال کلب کے زیراہتمام ملیر میمن گوٹھ میں جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں دو اہم کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے۔

کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں سالار ویلفیئر سینٹر ملیر نے سخت مقابلے کے بعد سرحد اسپورٹس لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 3-1سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی کھیل کے دوران مقابلہ 3-3گول سے برابر رہا۔

دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں ساجدی محمڈن سفاری پارک نے اپنے نہایت عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی فیوریٹ اور مضبوط ٹیم بلوچ محمڈن ملیر کو 2-0سے زیر کرکے سیمی فائنل میں انٹری دی فاتح ٹیم کی جانب سے فرید نے نہایت دو خوبصورت گول اسکور کئے کھیلے گئے۔

میچ میں ریفریز کے فرائض نصیرعمر ،عبدالغفور ،خالد ممتاز جمی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔