آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنا منٹ میں مزید 4 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کے تعاون سے کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں الشہزاد فٹ بال کلب نے مد مقابل پیر بخش بلوچ کو 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے غلام رسول نے 20ویں،ایوب نے 50ویں اور جمال نے 70ویں منٹ میں گول اسکور کئے ،دوسرے میچ میں ہزارہ محمڈن نے مد مقابل مضبوط حریف ماری پور بلوچ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے مات دیدی۔

تیسرے میچ میں معمار اسپورٹس نے سخت مقابلے کے بعد ہنٹر اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدیا۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے اہم میچ میں آل برادرز ملیر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیشنل آفریدی کو 7-1سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض چوہدری اقبال ،بشیر احمد ،عبدالباقی ،جمیل ناز اور محمد اسماعیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔