کراچی: فرنٹیئر کالونی سے بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار

Extortionist Arrested

Extortionist Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فرنٹیئر کالونی میں رات گئے کارروائی کی گئی جس میں ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے وصول کی گئی بھتے کی رقم 2000 روپے سمیت اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔