کراچی: گینگ وار کے دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پاک کالونی میں لیاری گینگ وار کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 منشیات فروش بلال، غفور اور غنی مارے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ عزیر جان اور بابا لاڈلہ گروپوں کے درمیان ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔