کراچی: گارڈن شو مارکیٹ کے قریب گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

Husband and Wife Bodies

Husband and Wife Bodies

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن میں فلیٹ سے چند ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی لاشیں ملیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔

گارڈن میں واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ سے میاں اور بیوی لا شیں ملیں،جن کی شناخت مصباح اور عامر کے نام سے ہوئی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلخانہ اور متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

اہلخانہ کے مطابق دونوں کی چند ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی،گزشتہ روز لڑکی کے ماں اور باپ اس سے ملنے بھی آئےجبکہ رات میں لڑکی کے والد کی جانب سے دیر تک دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد جب نہیں کھولا گیا تو اہل محلہ کی مدد سے کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کے جسم پر نشانات ہیں ،پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت بتائی جاسکتی ہے،لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔