کراچی : گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، آٹھ افراد جھلس گئے

Karachi Factory Fire

Karachi Factory Fire

کراچی (جیوڈیسک) فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سائٹ میں ولیکا ہسپتال کے قریب ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی اطلاع ملنے پر پہلے دس گاڑیوں کو روانہ کیا گیا لیکن آگ کی شدت بڑھتے ہی شہر بھر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں کو طلب کرنے کے ساتھ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری کے اندر موجود ملازمین جس میں خواتین بھی شامل تھے جھلس کر زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے نظر آ رہے تھے۔