کراچی: گیتا کیس کا فیصلہ ایک بجے سنایا جائے گا

Geeta

Geeta

کراچی (جیوڈیسک) مقامی عدالت نے ہندو لڑکی گیتا کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،فیصلہ ایک بجے سنایا جائے گا۔ خصوصی تعلیم کی استاد کی مدد سے گیتا کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ہندو لڑکی گیتا کے کیس کا فیصلہ محفو ظ کرتے ہوئے ایک بجے تک سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیشن جج ساوتھ نے خصوصی تعلیم کی پروفیسر کی مدد سے ہندو لڑکی گیتا کا بیان ریکارڈ کروایا۔

گیتا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں تھی۔ گیتا نے بتایا کہ میری تین بہنیں اور چار بھائی ہیں، مجھے پولیس نے پکڑ کر لاہور شیلٹر کے حوالے کر دیا تھا۔

میں ایدھی ہوم میں کتنے عرصے سے ہوں نہیں پتا عدالت نے گیتا سے سوال کیا کہ آپ کا بھارت کے کس علاقے سے تعلق ہے۔جس پر گیتا نے بتایا کہ میرے گھر کا نمبر 193 اورگھر کے پاس چاول کا کھیت تھا،مجھے فیصل ایدھی نے نہیں پولیس نے پکڑا تھا۔مجھے ایدھی ہوم میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

گیتا کی تحویل کے لئے بھارت سے آئے ہوئے وکیل مومن ملک نے درخّواست دائر کی ہے جس میں وکیل نے گیتا کے بھارتی ہونے کا دعوی کیا ہے۔

فیصل ایدھی کے وکیل کا موقف ہے کہ درخواست قابل قبول نہیں گیتا کو ان کے حوالے نہیں کیا جا سکتا تاہم خّون کے نمونے لے لئے جائیں گے اگر نمونے میچ ہو جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔