آل کراچی غلام حیدر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کورنگی کلب نے جیت لیا

SHOOTING BALL TOURNAMENT

SHOOTING BALL TOURNAMENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے پی ڈی شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والا آل کراچی غلام حیدر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سپر پنجاب شوٹنگ بال کلب نیوکراچی اور کورنگی شوٹنگ بال کلب کے درمیان کھیلا گیافائنل کے مہمان خصوصی نوشاد تنولی سابق سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن تھے۔

صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نائب صدر ملک فاروق، نور احمد، سیکریٹری کراچی محمد اجمل، عبدالمننان بلوچ، ملک اسحاق اعوان، رشید مغل اور فاروق نادر نے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا پرجوش استقبال کیا۔

بیسٹ آف تھری پر مشتمل فائنل کورنگی شوٹنگ بال کلب نے 2-1 سے جیت لیا، پہلا سیٹ کورنگی کلب نے 16-11 سے جیتا جبکہ دوسرا سیٹ سپر پنجاب نے 8-16 سے جیت کر مقابلا برابر کردیا فائنل میچ کے تیسرے سیٹ میں کورنگی شوٹنگ بال کلب نے 16-13 سے جیت کر فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

فائنل کے اختتام پر حاجی غلام محمد خان نے مرحوم غلام حیدر کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور ان کی شوٹنگ بال کھیل کی خدمات کو سراہا، مہمان خصوصی نوشاد تنولی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی کھیل کے فروغ کے لیے مثبت سرگرمیوں پر صدر حاجی غلام محمد خان سیکریٹری محمد اجمل اور تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

تقسیم انعامات کے موقع پر ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی کورنگی شوٹنگ بال کلب کے کپتان محمد طاہر نے حاصل کی جبکہ رنر ٹرافی سپر پنجاب شوٹنگ بال کلب کے کپتان وسیم احمدنے وصول کی۔