کراچی میں پرانے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، چچا بھتیجا ہلاک

Bodies

Bodies

کراچی (جیوڈیسک) میمن گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چچا بھتیجا ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تنازع جاری تھا جس نے آج خونی شکل اختیار کرلی، دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جہاں ان کی شناخت بختیار علی اور شعبان علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے گئے دونوں افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں، دونوں مویشی کا کاروبار کرتے تھے، ان کا حیدر آباد میں مقیم اپنے دیگر رشتے داروں سے تنازع چل رہا تھا، لواحقین نے واقعے کی رپورت تاحال درج نہیں کرائی تاہم پولیس نے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔