کراچی: گلستان جوہر میں گاڑی کی ٹکر سے بچے سمیت 3 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گلستان جوہر میں گاڑی کی ٹکر سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلستان جوہر چورنگی کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچہ زخمی ہو گیا، جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں افراد معمولی زخمی ہیں۔