کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

Hut Fire

Hut Fire

کراچی (جیوڈیسک) گلستان جوہر میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت جائے وقوعہ پہنچ کردیگر جھونپڑیوں کو جلنے سے بچالیا۔

عینی شاہد کے مطابق ایک جھونپڑی میں کھانا پکاتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دوسری جھونپڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔