کراچی: گلشن معمار میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

Karachi Accident

Karachi Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلشن معمار فیز 2 میں اچار کمپنی موڑ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد کی ٹکر تیز رفتار ڈمپر سے ہوئی۔

ٹکر کے نتیجے میں تینوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقعے سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈمپر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 25 سالہ جہانگیر کے نام سےہوئی ہے۔