کراچی: گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Gulshan Iqbal

Gulshan Iqbal

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لوٹنے کی واردات کے دوران 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے راہ گیر بھی جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ٹو میں 2 ڈاکووں نے پھل فروش کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے پھل فروش شدید زخمی ہوگیا، جبکہ ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے۔

فائرنگ کی آواز سن کر قریب ہی موجود پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جس پر فرار ہونے والے ڈاکووں نے پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کردی، تاہم جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ادھر ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پھل فروش بھی دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 30 سالہ ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔