کراچی : حلیمہ کے قتل کا ملزم رضوان گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) تفتیشی ذرائع کے مطابق حلیمہ قتل کیس کے مقدمہ میں نامزد ملزم رضوان ایاز خان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

رضوان ایاز کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ رضوان ایاز حلیمہ قتل کے مقدمہ میں اپنی بیوی سمیت نامزد ہے۔

رضوان ایاز کی بیوی سونیا کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رضوان ایاز سے حلیمہ کا رقم کا تنازعہ بھی تھا۔ جس کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔