کراچی : گرمی سے ایک اور شخص ہلاک، 2 روز میں 4 جاں بحق

Old Man Drink Water

Old Man Drink Water

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اتوار کو بھی گرمی میں نہ ہوئی نرمی، شہر کا درجہ حرات 42 ڈگری تک رہا۔ ہیٹ اسٹروک سے متاثر مریض اسپتالوں کا رخ کرتے رہے۔

ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ایم ایس سمیت 4 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔ شدید گرمی کے دوران تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لئے ایمرجنسی نافذ ہے۔

لیکن اس کے باجود سرکاری اسپتال کا عملہ دکھا رہا ہے روایتی بے حسی، کمشنر کراچی نے عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سمیت چار ڈاکٹر معطل کر دئیے۔

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں قائم ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں متاثرہ افراد لائے جاتے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک کراچی سمیت سندھ میں گرمی میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔