کراچی : حبس اور گرمی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1003 ہو گئی

Patient

Patient

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی لیکن ہیٹ سٹروک سے متاثروہ مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ چھ روز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر کے 1003 تک پہنچ گئی۔

جناح ہسپتال میں 16، سول میں 11 اور 6 مریض کے ایم سی کے ہسپتالوں میں دم توڑ گئے ادھر مختلف ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے درجنوں مریض زیر علاج ہیں۔

جناح ہسپتال کی انتظامیہ کی مطابق ہیٹ سٹروک سے متاثرہ 150 مریض زیر علاج ہیں تاہم گزشتہ دنوں کے مقابلے میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ کم ہو گیا ہے اور اکا دکا مریض ہیٹ سٹروک سے متاثر ہو کر ہسپتال آ رہے ہیں۔