کراچی میں شدید گرمی سے ہلاکتوں میں اضافہ، 1203 افراد لقمہ اجل بن گئے

Karachi Heat

Karachi Heat

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اور سندھ میں خوفناک گرمی نے قیامت مچا دی ہے۔ 20 جون سے شروع ہونے والا ہلاکتوں کا سلسلہ کسی طرح رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک گرمی کے باعث کراچی میں 1203 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف اندرون سندھ بھی گرمی سے موت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

آج بھی متعدد افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پندرہ سالہ لڑکا اور ایک خاتون، شکار پور میں دو افراد اور لاڑکانہ میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

کراچی کے ہسپتالوں میں اب بھی سیکڑوں مریض زیر علاج ہیں اور مزید مریض بھی ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔