کراچی آج پھر گرمی کی لپیٹ میں تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں

Heat

Heat

کراچی (جیوڈیسک) ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول کا کہنا ہے کہ ستمبر کا مہینہ گرم ترین مہینہ ہوتا ہے اور آئندہ 2 روز تک کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کا مہینہ گرم ترین مہینہ ہوتا ہے اور آئندہ 2 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، 4 روز بعد کراچی کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شمال اور شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب مزید کم ہوجائے گا۔