کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مزید 23 افراد جاں بحق

Heatstroke Affected

Heatstroke Affected

کراچی (جیوڈیسک) شہرقائد میں گرمی سے متاثرہ مزید 23 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاوز کر گئی۔

کراچی کے سب سے بڑے اسپتال جناح اسپتال میں کل رات سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 100 افراد کو لایا گیا جب کہ جہاں 13 افراد دم توڑ گئے جب کہ سول اورعباسی اسپتال میں بھی گرمی کے متاثرہ 5،5 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد آج جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی۔