کراچی میں خفیہ ہاتھ بے نقاب کرنا ہوں گے، پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بیرونی عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک بھر خصوصاً کراچی کے خراب حالات میں ملوث خفیہ ہاتھ بے نقاب کرنا ہوں گے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں پاک فوج اور رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پارٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پرویز مشرف نے کہا کہ اگر گزشتہ عام انتخابات میں مجھے الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جاتا تو آج ملکی حالات یکسر مختلف ہوتے۔