کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Weather

Weather

کراچی (جیوڈیسک) موسم گرم ہونا شروع ہو گیا۔آج پھر درجہ حرارت 36 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کراچی میں میدانی علاقوں سے گرم ہوائیں 4 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔