کراچی : چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

Weather

Weather

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا، لاڑکانہ میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کراچی میں جنوب مغربی سمندری ہوا 15 سے 20 ناٹ کی رفتار تک چلنے امکان ہے۔ اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا۔

لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد اور دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر اور بے نظیر آباد میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ، میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔