کراچی : آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Warm Weather

Warm Weather

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

شہرمیں دوپہر تک سمندری ہوا 5 سے 7 اور بعد دوپہر 10 سے 15 ناٹ کی رفتار سے چلے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بے نظیر آباد اور سکھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور ٹھٹہ اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔