کراچی: مکان پر تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک 9 زخمی ہو گئے

Karachi Houses Collapse

Karachi Houses Collapse

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک مکان پر تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد ہلاک اور کم از کم نو زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا اور جیسے ہی اس کی اطلاع امدادی ٹیموں کو ملی اُنھوں نے متاثرہ افراد کو ملبے تلے سے نکالنے کا کام شروع کر دیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 45 سالہ ضمیر گل اور اس کا 11 سالہ بیٹا اور 18 سالہ بیٹی شامل ہیں جب کہ ہلاک ہونے والا چوتھا شخص ضمیر گل کے گھر آنے والا مہمان بتایا جاتا ہے۔

زخمیوں میں بھی بچے شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تنگ گلیوں کے سبب امدادی ٹیموں کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔