کراچی: 100 انڈیکس 41 ہزار 486 پوائنٹس کی سطح پر بند

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو سرمایا کاروں نے سنی ان سنی کر دیا۔ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 41 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات کو سرمایا کاروں نے ہوا میں اُڑا دیا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جم کر خریداری کی جس سے حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا اور مارکیٹ 775 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 486 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی اور مقامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سٹاک مارکیٹ میں آئل سیکٹر اچھا پرفارم کر رہا ہے۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں آنے والے بیان سے بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔