کراچی کی خبریں امیر پٹی سے 8/11/2015

karachi

karachi

بھارتی بہار میں بی جے پی کی شکست انتہا پسندوں کیلئے سبق ہے ‘ ایم آر پی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کی ریاست بہار میں ہونے والی ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) بد ترین شکست کو بھارت کو ہندوراشٹر اور مذہبی جنونیت پرست ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے عبرت انگیز قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان مخالفت اور اسلام دشمنی کے ساتھ ہندو مذہبی جنونیت کو فروغ دیکر بھارت کے ماتھے پر کالک ملنے کی سزا مودی اور بی جے پی کو ریاست بہار میں انتخابی شکست کی شکل ملی ہے جو صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے سیاستدانوں کیلئے سبق ہے کہ دنیا اب مذہبی ‘ مسلکی ‘ لسانی ‘ طبقاتی اور نسلی انتہا پسندی سے آزاد ہورہی ہے اور ان ناسوروں کو معاشرے میں نفوذ و فروغ دینے والوں کا احتساب اب عوام ووٹ کے ذریعے کرینگے ۔ امیر پٹی نے مذہبی انتہا پرستی کا شکار شیو سینا ‘ وشوا ہندو پریشد اورراشٹریہ سیوک سنگھ جیسی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرست بی جے پی و مودی سرکارکی سربراہی میں بننے والے مذہبی انتہا پرست انتخابی اتحاد( این ڈی اے) کو بھارتی ریاست بہار میں عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والے لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کے سیاسی اتحاد(جے ڈی یو )کو کامیابی اور نتیش کمار کو بہار کی وزارت اعلیٰ پکی ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نریندر مودی کو شکست تسلیم کرنے کے حوصلے اور مخالفین کو فتح کی مبارکباد پیش کرنے کے ظرف کو مستحسن قرار دیتے ہوئے مودی کے اس حوصلے و ظرف کو پاکستانی سیاستدانوں کیلئے مثالی قرار دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جونا گڑھ ہاوس میں آج یوم سقوط جونا گڑھ منایا جائے گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح اور والی جونا گڑھ نواب مہابت خانجی کے درمیان جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کے معاہدے کے باجود 9نومبر1947ءکوفوج کشی کے ذریعے جونا گڑھ پر بھارتی تسلط و قبضے کیخلاف جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی ہر سال 9نومبر کو یوم سقوط جونا گڑھ مناکر جونا گڑھ پر بھارتی تسلط اور حکومت پاکستان کی خاموشی کیخلاف پر امن یوم سیاہ منانے کے ساتھ اپنے پر امن احتجاج کے ذریعے اقوام متحدہ کے قراردادوں میں دفن مسئلہ جونا گڑھ کو تازہ کرنے اور عالمی برادری پر جونا گڑھ کے پاکستا ن سے الحاق کیلئے دبا¶ ڈالنے کا اپنا فریضہ ذمہ داری ادا کرتی ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی آج یعنی 9نومبر2015ءبروز پیر کوجونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی یوم سقوط جونا گڑھ منائیں گے اس سلسلے میں مرکزی تقریب جونا گڑھ ہا¶س میں منعقد ہوگی جس کی صدارت نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی کرینگے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر ہونگے ۔ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی نگرانی میں منعقدہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم عیڈریشن کی اس تقریب کے تحت جونا گڑھ ہا¶س تا پریس کلب پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ پریس کلب پرتقریب کے صدر ‘ مہمان خصوصی اور آرگنائزر کے علاوہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے موجودہ و سابق رہنما اقبال ساند ھ‘ فاروق کمال ‘ناصر پٹیل‘ ملک اسلم و دیگر کے علاوہ جونا گڑھ برادری سے تعلق رکھنے والے عمائدین صدیق ہنگورجہ ‘ الطاف ایڈوکیٹ ‘ یاسین مہران والا‘ ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ قاسم پٹیل ‘ اسمٰعیل جونیجو ‘ مصطفی خان ‘ صدیق باپو ‘ امین باپو ‘ محمد علی مموبھائی ‘ موسیٰ ساندھ‘ سلیم لودھی ‘ موسیٰ تھیبو ‘ سلطان ساگر ودیگر خطاب کرنگے جبکہ سقوط جونا گڑھ کی اس احتجاجی تقریب و ریلی میں جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی تمام جماعتوں کے صدورو سیکریٹریز اور برادریو ں کے عوام بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فوج کی نگرانی ہی انتخابی شفافیت کی یقین دہانی ہے ‘ راجونی اتحاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کی تعیناتی کے حوالے س معذرت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ فیڈریشن کے رہنما فاروق کمال ‘ ہیومن رائٹس فورم کے چیئرمین اسلم خان ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ ‘راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ‘ میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ کچھی اتحاد کے رہنما وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ ارائیں ویلفیئر کے رہنمااشتیاق ارائیں‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما ونواب آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کہا کہ فوج کی تعیناتی اور اسے مکمل اختیارات دیئے بناءکرائے جانے والے بلدیاتی انتخابات روایتی ‘ نقائص ‘ خامیوں ‘ حسب منشاءنتائج اور دھاندلی پر مبنی ہوں گے اور اگرالیکشن کمیشن نے سندھ و پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوجی اہلکاروں کو تعیناتی کو یقینی بنانے سے گریز کیا تو اس بار بھی ان تمام امراض ‘ سانحات ‘ بحرانوںاور انتخابی دھاندلیوں کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہی کہلائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم ووٹ کے ذریعے لٹیروں واستحصالیوں کا محاسبہ کرسکتی ہے ‘ سولنگی اتحاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی نے مورو میں برادری عمائدین اورسولنگی اتحاد کے رہنما و قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی سیاستدان اور عوام دشمن وڈیرے‘ چوہدری ‘ سردار ‘ ملک ‘ نواب اور خان ہمیشہ جھوٹے وعدوں اور سہانے خوابوں سے عوام کو بے وقوف بناکر اقتدار پاتے اوراقتدار میں آنے کے بعد کرپشن ‘ اقربا پروری ‘ قومی خزانے اور سرکاری و عوامی وسائل کی لوٹ مار کے علاوہ ظلم ‘ جبر ‘ استحصال اور ناانصافی کی اپنے اسلاف کی روایت پر گامزن رہتے ہوئے عوام کے مستقبل میں تاریکیاں لکھتے چلے آئے ہیں مگر اب عوام کا جاگنا اور اپنے حقیقی دشمنوں کو پہنچانانا ہوگا اور ہمارے مستقبل میں مسائل ‘ مصائب ‘ بحران ‘ پریشانیاں اور تاریکیاں لکھ کر اسے غیر محفوظ بنانےوالے ہی ہمارے اصل دشمن ہیں اور ان سے نجات کا صرف واحد راستہ ووٹ کے ذریعے ان کا احتساب و محاسبہ ہے اسلئے سولنگی برادری سمیت پوری پاکستانی قوم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ کے ‘ ہر ووٹر اپنا ووٹ ضرور استعمال کرے مگر ووٹ صرف باکردار ‘ دیانتدار ‘ تعلیم یافتہ ‘ اہل ‘ باصلاحیت اورعوام دوست آزادامیدواروں کو ہی دیا جائے جبکہ سولنگی برادری صرف سولنگی امیدواروں کو ہی کامیاب بنائے تاکہ اس ملک کو روایتی و استحصالی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام دشمن سیاستدانوں سے نجات حاصل ہو اور ملک میں مثبت و اصلاحی تبدیلی کا آغاز ہوسکے ۔