کراچی کی خبریں 16/07/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے جواں سال لڑکی سمیت 4 افراد کی ہلاکت اور نصف درجن سے زائد کے زخمی ہونے پران افراد کی ہلاکت کا مقدمہ عالمی عدالت میں بھارت کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے سربراہ امیر پٹی نے کہا کہ بھارت خطے میں بد امنی و انتشار پھیلاکر دنیا کو تیسری عالمی یعنی جوہری جنگ میں جھونکنے کی سازش کررہا ہے مگر محب وطن روشن پاکستان پارٹی وطن عزیز کی محب وطن اور دنیا کی پر امن قوتوں کے ذریعے بھارت کی ان سازشوں کو ناکام بنادے گی اور نہ صرف اقوام متحدہ کے ہیڈ آفس کے سامنے بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا بلکہ ایم آر پی عالمی عدالت میں بھی جائیگی‘ امیر پٹی نے اسلام آباد میں امریکی ‘ اٹلی اور روس کے سفارت خانوں میں کنٹریکٹ ملازمین کے ذریعے پاکستان کی جاسوسی کرائے جانے کی بھی مذمت کرتے ہوئے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ خود اس معاملے کا نوٹس لیں کیونکہ حکمران طبقہ ذاتی وسیاسی مفادات کے حصول میں اس قدر مگن ہے کہ اسے قومی مفادات اور لاحق خطرات سے کسی قسم کا کوئی سروکار ہی نہیں ہے جس کی وجہ پاکستان دن بہ دن دشمن عناصر کا مرکز بنتا جارہا ہے اور تمام تخریبی قوتیں پاکستان میں ڈیرے ڈالتی چلی جارہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر ‘ سینئررہنما اقبال چاند ‘ یونس سایانی ‘ صدیق ذری والا’ عامر باپو ‘ اسلم خانس ورٹھ ‘ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر رہنماؤںان نے ”بول ”ٹی وی کے ایچ آر منیجر کے قتل پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعہ کو کار چھیننے کی واردات ثابت کرکے حقائق کی پردہ پوشی کرنا چاہتی ہے مگر لگتا ایسا ہے کہ یہ قتل ڈکیتی کا نتیجہ نہیں بلکہ ”بول ” کے لب سینے کیلئے ایک سوچی سمجھی اور منظم سازش ہے جس کے پیچھے وہی خفیہ ہاتھ پوشیدہ ہیں جو کسی بھی طرح ”بول ” کی آواز بند کرکے میڈیا انڈسٹری پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔گجراتی سرکار نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 4روپے فی یونٹ تک مہنگی کئے جانے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران سامراجی مفادات کے تحت کراچی کو دانستہ مختلف طریقوں سے تختہ مشق بنارہے ہیں تاکہ کراچی میں خانہ جنگی اور قتل و غارت کا آغاز ہوجائے جسے بنیاد بناکر امن کے نام پر سامراجی افواج کراچی پر قبضہ کرلیں مگر افواج پاکستان انتہائی باریک بینی سے حالات کا جائزہ لے رہی ہیں اور عوام کو یقین ہے کہ افواج پاکستان ‘منی پاکستان کیخلاف کسی کی بھی سازش کو کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد کے رہنماؤں امیرسولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ واجہ عدنان بلوچ ‘ مشتاق پٹھان ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ یونس سایانی ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ سلیمان راجپوت ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ڈاکٹر فتح میمن ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم ودیگرنے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام نیب نے کرپشن اور میگا اسکینڈل کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پیش کئے ان تمام سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ممبران سینیٹ کی تنخواہیں اور دیگر مراعات میگا اسکینڈل کا فیصلہ ہونے تک روک لی جائیں جبکہ کرپشن ‘ کمیشن ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال ‘ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے ‘ عوامی و قومی مفادات کے منافی فیصلوں اور ذاتی ‘ گروہی و تجارتی فوائد کیلئے عوام کیلئے پریشانی کے اسباب پیدا کرنے کے الزامات کے خطاوار اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ‘ ممبران سینیٹ اور مختلف اداروں کے سربراہان و ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بھی اس وقت تک منجمد کردی جائیں جب تک ان پر لگنے والے الزامات باطل ثابت نہیں ہوجاتے جن پر لگنے والے الزامات برحق ثابت ہوجائیں انہیںنہ صرف سرکاری ملازمت و عہدوں اور عوامی نمائندگی کیلئے تاحیات نااہل قرار دیا جائے بلکہ دوسروں کیلئے نشان عبرت بھی بنایا جائے۔