کراچی: بیس افراد کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Target killers Arrested

Target killers Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اجمیر نگری پولیس نے بیس افراد کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

اجمیر نگری پولیس نے حب ریور روڈ سے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ایس ایس پی سینٹرل چوہدری اسد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

ملزم عدنان عرف ملا نے 14 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم محبوب عرف ٹماٹر نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان دکانداروں سے بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔