کراچی: صنعتی ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

Factory Fire

Factory Fire

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی کے صنعتی ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی پہلے دو گاڑیاں اور بعد میں مزید پانچ گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے پہنچ گئیں۔

گھنٹے کی جدو جہد کے بعد فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ دشوار گزار راستوں کے باعث فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فیکٹری کی دیوار توڑ کر فائر بریگیڈ کے عملے نے اندر داخل ہو کر آگ بھجائی۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کمیکل اور کپڑا خاکستر ہوگیا ۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔